LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

کے رہائشی اور الیگزر انڈسٹریز رحیم یارخان میں ریکوری منیجر کے طور پر فرائض سرانجام دینے والے محمد صدیق ولد محمد حنیف نے اپنی تحریری درخواست میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب لاہور جناب سہیل ظفر چٹھہ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایک شخص رمیز گلزار ولد گلزار احمد قوم آرائیں کے خلاف شفاف انکوائری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے (چک نمبر NP/72) : رحیم یارخان

Share

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) —

(چک نمبر NP/72)

کے رہائشی اور الیگزر انڈسٹریز رحیم یارخان میں ریکوری منیجر کے طور پر فرائض سرانجام دینے والے محمد صدیق ولد محمد حنیف نے اپنی تحریری درخواست میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب لاہور جناب سہیل ظفر چٹھہ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایک شخص رمیز گلزار ولد گلزار احمد قوم آرائیں کے خلاف شفاف انکوائری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست کے مطابق، رمیز گلزار ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے جو مبینہ طور پر خود کو حساس اداروں سے منسلک ظاہر کرتا ہے، جبکہ اس کے پاس بغیر لائسنس اسلحہ بھی موجود ہے۔ محمد صدیق نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ شخص مختلف شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے بلیک میلنگ کے ذریعے رقوم بٹورتا رہا ہے۔

محمد صدیق کے مطابق رمیز گلزار ماضی میں کئی مقدمات، جیسے ڈکیتی، قبضہ، اور مالی لین دین کے تنازعات میں ملوث رہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ فریقین سے رقم وصول کرنے کے بعد اکثر صلح نامے کروا لیتا ہے۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ رمیز گلزار اب انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ محمد صدیق کا کہنا ہے کہ رمیز گلزار کا کوئی واضح ذریعہ آمدن نہیں، وہ کرایہ کے مکان میں رہتا ہے جبکہ اس کے بچے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم ہیں، اور اخراجات نامعلوم ذرائع سے پورے کیے جا رہے ہیں۔

محمد صدیق نے اپنی درخواست میں وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی لاہور سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر مکمل شفاف انکوائری کرائی جائے تاکہ قانونی طور پر سچ اور جھوٹ کی تمیز ہو سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »