LOADING

Type to search

International

برلن (ڈیجیٹل پوسٹ) جرمن کے چانسلر کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے کانفرنس بلانے کا مطالبہ

Share

برلن (ڈیجیٹل پوسٹ)(آئی پی ایس )جرمن چانسلر نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کیلیے ہنگامی کانفرنس بلائی جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انکی حکومت مصر کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتی ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ میں پانی کی فراہمی، بجلی کی ترسیل اور صحت کے نظام کی تعمیرِنو کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل جرمن حکومت کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد جرمنی نے فوری طور پر 29 ملین یورو(34 ملین ڈالر) دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »