LOADING

Type to search

LAHORE National

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور

Share

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔
جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔ عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی سے متعلق جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گرفتار بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 روز قبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »