LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پی ٹی آئی کااعجاز چوہدری کی خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف نے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق تحریک انصاف سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، پنجاب سے امیدوار سلمی اعجاز نے سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات کا عمل تسلیم نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ نو مئی کیسز میں پی ٹی آئی سینیٹ اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ مجرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے سینیٹ کی نشست پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »