گوجرخان (ڈیجیٹل پوسٹ) فوجی فاؤنڈیشن سکول نگائل کمپس گوجرخان کے شاندار نتائج جماعت نہم میں پہلی چار پوزیشنز پر طالبات بازی لے گئیں
Share

گوجرخان (ڈیجیٹل پوسٹ) فوجی فاؤنڈیشن سکول نگائل کمپس گوجرخان کے شاندار نتائج جماعت نہم میں پہلی چار پوزیشنز پر طالبات بازی لے گئیں، کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کی نتائج میں نور فاطمہ نے 555 میں سے 544 نمبر 98.01 فیصد لے کر اسکول میں پہلی پوزیشن، ردا نعیم نے 555 میں سے 539 حاصل کر کے 97.11٪ دوسری پوزیشن، جبکہ تیسری پوزیشن پر آنے والی طالبہ نے علیزہ نے 545 میں سے 523 نمبر 95.96٪ حاصل کئے، مدیحہ نعیم نے 555 میں سے 528 لے 95.1 کر چوتھی پوزیشن پر رہیں۔ طالبات کے والدین نے بچیوں کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ فوجی فاؤنڈیشن سکول نگائل کمپس کے اساتذہ کی سال بھر کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج انکی طالبات نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں جس سے والدین اور اساتذہ دونوں کے سر فخر سے بلند ہیں،