LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ)(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا۔

روکے جانے پر اقبال آفریدی ناراض ہوگئے۔ کہا یہ توہین آمیز رویہ ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں ۔ سب ارکان کو بات کرنے کا موقع دیں ۔ باقی ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا،کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »