لیہ (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او آفس لیہ میں ٹاو¿ٹ مافیا کا خاتمہ
Share
لیہ (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او آفس لیہ میں ٹاو¿ٹ مافیا کا خاتمہ، انصاف اب عوام کی دہلیز پر،سروے رپورٹ: عوامی نمائندگان کا لیہ پولیس پر مکمل اعتماد، ٹیم ہر وقت ریلیف دینے کو تیار، شہری ، تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ میں پولیس اصلاحات کا نیا دور اپنی کامیابی کی مثال آپ بن چکا ہے، جہاں ڈی پی او آفس کی قیادت میں نہ صرف ٹاو¿ٹ مافیا کا قلع قمع کر دیا گیا ہے بلکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا رہا ہے۔ عوامی سروے میں واضح طور پر سامنے آیا ہے کہ لیہ پولیس کی موجودہ ٹیم نہایت فعال، ایماندار اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے۔اس حوالے سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں شہر کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں سے رائے لی گئی، جنہوں نے موجودہ ڈی پی او اور ان کی ٹیم کو انصاف کی فراہمی، شفاف نظام، اور ٹاو¿ٹ مافیا کے خاتمے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔سروے میں شامل افراد اور ان کے تاثرات،جون ایلیا نے کہا”ہم نے پہلے پولیس دفاتر کو ظلم کی علامت سمجھا، مگر اب ڈی پی او آفس میں انصاف کو گھر کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ٹاو¿ٹ مافیا کا مکمل خاتمہ خوش آئند ہے۔”فائز رضا نے رائے دی:”پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر ہو رہی ہے، اور لوگوں کو ان کا چوری شدہ مال لاکھوں روپے کی مالیت میں واپس ملا ہے۔”حمزہ علی کا کہنا تھا:”ڈی پی او آفس کی ٹیم ہمہ وقت دستیاب ہے، عوامی مسائل کو فوری حل کیا جاتا ہے، یہ عوام دوست پولیس کا نیا چہرہ ہے۔”محمد تہور نے کہا:”میرے ایک عزیز کا مقدمہ طویل عرصے سے التوائ کا شکار تھا، مگر اب میرٹ پر اندراج و تفتیش ہو رہی ہے۔ ایسا نظام پہلے کبھی نہیں دیکھا۔”ابرار حسین نے اپنی رائے دی:”لیہ کے تمام تھانوں میں قابل، ایماندار افسران کی تعیناتی کی گئی ہے، اور انصاف بروقت دیا جا رہا ہے۔”وجاہت علی نے بتایا:”ایف آئی آر کا اندراج اب میرٹ پر ہو رہا ہے، اور کسی سفارش یا رشوت کے بغیر۔ یہ سب ڈی پی او کی پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔”فضل علی خان کا کہنا تھا:”پولیس کو اب محافظ سمجھا جانے لگا ہے، نہ کہ ظالم۔ عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔”فاروق گل نے کہا:”ڈی پی او آفس سے چوبیس گھنٹے رسائی ممکن ہے۔ یہ سہولت صرف لیہ میں میسر ہے۔”شعیب گجر نے کہا:”جرائم کے خلاف کارروائی ہو یا عام آدمی کا مسئلہ، ٹیم بھرپور سرگرم اور حاضر ہے۔”ہاشم خان نے کہا:”میرے گاو¿ں کی خواتین کو پہلی بار تھانے میں عزت ملی، یہ صرف افسران کے رویے میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔”سروے میں شامل تمام افراد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لیہ پولیس نے عوام دوست، شفاف اور جوابدہ نظام کو فروغ دیا ہے۔ ٹاو¿ٹ مافیا کے خاتمے، بروقت انصاف کی فراہمی، میرٹ پر تعیناتی و تفتیش، اور مالِ مسروقہ کی ریکوری جیسے اقدامات نے پولیس کا چہرہ مکمل بدل دیا ہے۔یہ نظام دوسرے اضلاع کے لیے بھی ایک قابل تقلید ماڈل بن چکا ہے۔

