LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ): انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملے کے ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی، کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی نے 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »