LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ):متحدہ عرب امارات کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی مصنوعی ذہانت سےجنریٹیڈ تصاویر اور ویڈیوز کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنےوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سائبر پٹرولنگ سے ای آئی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں، ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعلیٰ کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے دس اکاؤنٹس کی ابتدائی طور پر نشاندہی کرلی ہیں، ان اکاؤنٹس کی مدد سےجھوٹی تصاویراورویڈیوزاپ لوڈ کرکےمنفی تاثر پھیلایا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »