خوشاب: ایس ایچ تھانہ نوشہرہ عمران صدیق کی زیرنگرانی دوران گشت کورڈھی سے امیر سلطان سکنہ اوگالی سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج
Share
ایس ایچ تھانہ نوشہرہ عمران صدیق کی زیرنگرانی اے ایس آئی احمد حیات، اے ایس آئی امان اللہ خان، سیکیورٹی آفیسر اسد نواز اعوان، ایڈیشنل محرر محمد سلیمان نے ڈی پی او خوشاب میڈیم شائستہ ندیم کی ھدایت پر منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت کورڈھی سے امیر سلطان سکنہ اوگالی سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
واضح رہے کہ ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ عمران صدیق نے وادی سون میں اسلحہ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ جسکی وجہ سے وادی سون میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ۔