اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پی آئی اے لینے کے لیے الکبیر گروپ کی بڑی آفر، بیس ارب میں قومی ائیر لائین لینے کو تیار ، چوہدری اورنگزیب کا بڑا اعلان ۔۔۔۔
Share
اسلام آباد الکبیر گروپ کے چیئر مین چوہدری اورنگزیب نے پی آئی اے کو خریدنے کیلئے بڑی پیشکش کر دی۔اپنے ایک ایکس پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ الکبیر گروپ کی جانب سے میں پی آئی اے کی نجکاری کی Bid پر 20 ارب روپے کی پیشکش کرتا ہوں ہم انشا اللہ اس قومی ادارے کو ماضی کی طرح دنیا کی صف اول کی ائیر لائن بنائیں گے اگر گورنمنٹ اس کی مالیت پر مزید بات چیت کرنا چاہے تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز ایک اور ہائوسنگ سکیم کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری کیلئے 10ارب کی بڈ کی گئی تھی جو حکومت نے مسترد کر دی۔