LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Karachi National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ)کمشنر اسلام آباد دفتر سامنے غیر قانونی تعمیرات ملزم منصف قرار گرین بیلٹ پر 200 سے زائد غیر قانونی اسٹالز تعمیر اسکینڈل

Share

کمشنر اسلام آباد دفتر سامنے غیر قانونی تعمیرات ملزم منصف قرار

گرین بیلٹ پر 200 سے زائد غیر قانونی اسٹالز تعمیر اسکینڈل

ڈائریکٹر ڈی ایم اے احکامات پر ڈپٹی ڈرئیکٹر بازار نے اسٹنٹ ڈرئیکٹر بازار سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے

میڈیم صاحبہ نے بازار توسیع کے زبانی احکامات دیئے سابق میئر اسلام آباد انصر عزیز دور میں سستے بازار کی غیر قانونی توسیع کا منصوبہ بنا۔ڈی ایم اے بازار سیکشن

سستے بازار کے ساتھ پی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مار کیلئے کڑوڑوں روپے لاگت سے خواتین کیلئے مخصوص لیڈیز بازار بنایا گیا جو تاحال خالی پڑا ہے

پی ٹی آئی دور حکومت میں انتظامیہ نے عجلت میں 10th ایوینو روٹ پر لیڈیز بازار منصوبہ بنایا موجودہ انتظامیہ نے گرین بیلٹ پر 200 غیر قانونی اسٹالز کڑوڑوں میں فروخت کر ڈالے

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ڈرئیکٹر ڈی ایم اے،ڈپٹی ڈرئیکٹر بازار کے خلاف محکمانہ انکوائری کرکہ ایف آئی اے سے رجوع کرنا چاہیے۔قانونی ماہرین

چیف کمشنر اسلام آباد اپنے دفتر کے سامنے سبزہ زار پر غیر قانونی تعمیرات کرکہ ماحولیاتی حسن کو تباہ کرنے میں ملوث مافیا کے خلاف انوائرمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرکہ قرار واقعی سزا دلوائیں۔شہری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آفس کے سامنے گرین بیلٹ پر قائم ہفتہ وار سستے بازار کی غیر قانونی توسیع کے معاملے پر مبینہ طور پر انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں زرائع نے ڈیجیٹل پوسٹ کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرئیکٹر ڈی ایم اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر بازار کو انکوائری کے کرکہ ذمہ داران کا تعین کرنے کی زمہ داری سونپ دی ہے جنہوں نے اپنے ہی ایک جونیئر آفیسر کو اسٹنٹ ڈائریکٹر بازار و دیگر کے خلاف انکوائری آفیسر بھی مقرر کر دیا ہے،ڈی ایم اے میں اہم عہدے پر تعینات ایک ذمہ دار آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ میڈیم نے بازار کی غیر قانونی توسیع کے زبانی احکامات جاری کیئے ہیں ان کے مطابق سابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے دور تقرری میں جی ٹین بازار کی غیر قانونی توسیع کے احکامات جاری کیئے جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں گرین بیلٹس پر سستے بازاروں سمیت کسی بھی قسم کی تعمیرات/تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی اور پی ٹی آئی کے دور میں جی نائن گرین بیلٹ پر بنے بازار کو بھی مسمار کر دیا گیا تھا ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ ٹیم نے 29 اکتوبر کو چیف کمشنر آفس کے سامنے غیر قانونی بازار کی توسیع کا بھانڈہ پھوڑا تھا،ٹیم وزٹ کے دوران قبضہ مافیا اراکین کو گرین بیلٹ پر غیر قانونی تعمیرات میں مصروف پایا گیا،قبضہ مافیا رکن نے موقف دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈی ایم اے سے اجازت لیکر بازار کی توسیع کی جا رہی ہے اور 6 سال پرانے احکامات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور ایسے احکامات پر جن پر کسی اور آفیسر نے عملدرآمد نہیں کیا،ڈی ایم اے بازار ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران نے بازار کی توسیع کو اوپر سے احکامات قرار دیکر بےبسی کا اظہار کر دیا تھا،ڈئجیٹل پوسٹ ٹیم نے قانونی ماہرین سے جرم کی نوعیت اور ذمہ داران کے تعین کے طریقہ کار کی بابت معلومات لیں انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی کی شکایت پر اس ادارے کا سربراہ ہی انکوائری کے احکامات جاری کرتا ہے لیکن موجودہ صورتحال الزام ڈرائیکٹر ڈی ایم اے پر ہے اداراجاتی سٹریکچر کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن یا چیف کمشنر اسلام آباد کو اعلی سطح کا انکوائری کمیشن مقرر کرنا چاہیئے جی ٹین سمیت تمام ہفتہ وار سستے بازاروں کا سروے چند ہفتوں میں کرکہ اضافی تعمیرات/سٹالز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے،گرین بیلٹ کے سامنے جی ٹین ون کے رہائشیوں نے چیف کمشنر اسلام کو ان کے آفس کے سامنے گرین بیلٹ پر قبضہ کرکہ شہریوں کے آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگانے اور ماحولیاتی تحفظ کو نقصان پہنچانے میں ملوث متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »