LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد: ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی علی نواز اعوان کی گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت

Share

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف علی نواز اعوان نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سیاسی قوتوں کی آلہ کار بن کر عمران خان کا نام لینے والوں پر ساری توانائیاں صرف کررہی ہے، ظلم کے یہ دن ختم ہو جائیں گے مگر شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار اسلام آباد پولیس کا یہ کردار تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو اغوا کرکے شاید دل نہیں بھرا، پھر سے گزشتہ رات میرے گھر پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں میری والدہ، بیوی بچے اور بہن (سپشل چائلڈ)رہتی ہیں، اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بجائے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے بچانے کا اپنا فرض نبھانے کے، اسلام آباد پولیس سیاسی قوتوں کی آلہ کار بن کر عمران خان کا نام لینے والوں پر ساری توانائیاں صرف کررہی ہے، ظلم کے یہ دن ختم ہو جائیں گے مگر شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار اسلام آباد پولیس کا یہ کردار تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »