LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے لیے دیگراضلاع سے ٹریفک ڈیوٹی کے لیے آنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

Share

ازدفتر افسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
*******
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے لیے دیگراضلاع سے ٹریفک ڈیوٹی کے لیے آنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام ،افسران نے بڑی محنت کے ساتھ دن رات ڈیوٹی کی جس پر انہیں شاباش دیتا ہوں،کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں کی عوام نے جس تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے ایس سی او کانفرنس کے دوران وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے دیگراضلاع سے ٹریفک ڈیوٹی کیلئے آنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں عشائیہ کا اہتمام کیا،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایس سی او کانفرنس کے دوران بڑی محنت کے ساتھ دن رات ڈیوٹی کی جس پر انہیں شاباش دیتا ہوں،جبکہ کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں کی عوام نے جس تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کا بھرپور تعاون رہا، جس پر ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہری ٹریفک کے متعلق صورتحال کے بارے جاننے کے لئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »