LOADING

Type to search

National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) وزیرداخلہ محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی

Share

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے رات گئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آج 2 بجے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف بیرسٹر گوہر علی کو انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »