LOADING

Type to search

National

راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ)عمران خان کی صحت خراب نہیں، سیل کی بجلی معطلی، سہولیات واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں: اڈیالہ جیل ذرائع

Share

 اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔جیل ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کے لیے دو انگریزی روزنامے روزانہ دیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہیکہ بانی پی ٹی آئی کو کھانے کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی بانی پی ٹی آئی کو شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث جیل کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »