راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ) سیکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
Share
حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت اسلام آباد کے مقدمات میں جوڈیشل ہو کر آنے والی سات خواتین کو جہلم جیل منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کو سیکورٹی خدشات کے تناظر میں اقدام اٹھایا گیا، 130سے زائد حوالاتیوں کو بھی اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

