اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع کر دی
Share
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نئے احتجاج کے لئے نیا شیڈول تیار کر لیا، تحریک انصاف کا 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج ہوگا۔پی ٹی آئی 12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کرے گی، 13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں احتجاجوں کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی۔اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی، تحریک انصاف نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

