اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) نادرا کے فول پروف اور جامع کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدولت شناخت کی چوری کے خطرے کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔گورنر پنجاب
Share
نادرا کے فول پروف اور جامع کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدولت شناخت کی چوری کے خطرے کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ ۔گورنر پنجاب سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین ایچ ای سی اور صدر زرعی ترقیاتی بینک کی ملاقات، سردار سلیم حیدر کو محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ گورنر پنجاب نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے نادرا کا محفوظ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے لیے انٹرایکٹو ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے فول پروف اور جامع کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدولت شناخت کی چوری کے خطرے کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے گورنر پنجاب کو ایچ ای سی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کے حصول میں ایچ ای سی کا کردار قابل ستائش ہے۔ ایچ ای سی نے دو دہائیوں میں اعلی تعلیم کے حصول کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ تحقیق کے شعبہ میں ایچ ای سی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اعلی تعلیم کی شرح میں اضافے کا کریڈٹ ایچ ای سی کو جاتا ہے۔ میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں گورنر پنجاب سے صدر زرعی ترقیاتی بینک طاہر یعقوب بھٹی نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ صدر زرعی ترقیاتی بینک نے گورنر پنجاب کو محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔گورنر پنجاب نے زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک غریب کسانوں اور دیہی ابادی کو مالی معاونت احسن انداز سے فراہم کر رہا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک ملک بھر میں کسانوں کو زرعی قرضے اور بینکنگ کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ملک میں زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے سرکاری اور پبلک سیکٹر میں یہ سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے۔