LOADING

Type to search

National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

Share

وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جسٹس منصورعلی شاہ کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

اعلامیہ وزارت قانون و انصاف کے مطابق سوشل میڈیا پر جسٹس منصورعلی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزارت قانون وانصاف کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »