راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ رتہ امرال پولیس ٹیم کاروائی، تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 07 قمارباز گرفتار
Share
راولپنڈی (مظہر شاہ)تھانہ رتہ امرال پولیس ٹیم کاروائی، تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 07 قمارباز گرفتار، اے ایس آئی ذیشان سرور نے ہمراہ لقمان فیاض اے ایس آئی ۔ نور خان اے ایس آئی ۔ غلام مرتضی اے ایس آئی کے کاروائی کرتے ہوئے داؤ پر لگی رقم 83 ہزار 200 روپے،04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں خالد، احتشام، سہیل، شعیب، عاطف، تنویر اور فضل سلطان شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 83 ہزار 200 روپے،04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔