اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد نے ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیںاردل روم کا انعقاد
Share
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد نے ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیںاردل روم کا انعقاد کیا ،اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد محمد سرفراز ورک نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیںاردل روم کا انعقاد کیا ، جس میں پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل سی ٹی او اسلام آباد کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کا موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے