LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

کراچی(ڈیجیٹل پوسٹ) سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا

Share

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری پر ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔انکوائری کیخلاف درخواست صدرکراچی بارعامر نواز وڑائچ نے دائر کی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو اسلام آبادہائیکورٹ کے جج کی ڈگری پر انکوائری سے روک دیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے پیمرا کو بھی حکم دیاکہ ان فیئرمینز کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیامیں کوئی اشاعت نہ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »