LOADING

Type to search

National

پشاور(ڈیجیٹل پوسٹ) حالیہ گرفتاریاں ،تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

Share

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی رہنماوں کی حالیہ گرفتاریوں پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعے سے شروع کیا جائے گا، ساتھ ہی اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »