ڈی آئی خان(ڈیجیٹل پوسٹ) رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 11 اہلکار شہید
Share
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوں کے حملے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ 4 لاپتہ ہیں۔حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔

