LOADING

Type to search

BREAKING NEWS

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی سے بات چیت کا اشارہ دیدیا

Share

 پاکستان تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے پیپلزپارٹی سے بات چیت کا اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے تیار ہیں، ہماری فارم 47 سے کو لے کر شکایات زیادہ تر (ن) لیگ اور ایم کیوایم سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی، مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست بھی انہی ججوں کے سامنے لگے گی اور اس کی قبولیت کا امکان بہت کم ہوتا ہے-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »