LOADING

Type to search

BREAKING NEWS

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) آئین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف آرٹیکل 6 لگتا ہے، وزیر دفاع

Share

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایاہوا ہے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 لگتا ہے، عدالتوں کا احترام کرتاہوں عدالتوں کو بھی چاہیے وہ اپنا احترام کرائے، ایک ادارہ 26لاکھ مقدمات کا فیصلہ نہیں کرتا توکیاوہ توہین نہیں کرتا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ موسموں کی نہیں بلکہ آئین و قانون کی تابع ہوتی ہے، توہین عدالت کی کارروائی جب بھی ہوئی سیاستدانوں کے خلاف ہوئی، 9 مئی کوشہدا کی توہین ہوئی اس پرکوئی سزا اورجزا نہیں، عدالت میں کوئی اونچا بول دے توتوہین عدالت ہوجاتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »