LOADING

Type to search

BREAKING NEWS

پشاور(ڈیجیٹل پوسٹ) بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، کلیئرنس آپریشن جاری

Share

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسر نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

پیر کی صبح پونے 5 بجے دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر بارودی مواد سے بھری گاڑی میں دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد کینٹ کی ایک جانب سے محصور ہو گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔دھماکے کے بعد شر پسندوں نے شدید فائرنگ شروع کی، فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »