اسلام اباد(ڈیجیٹل پوسٹ) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کے مشہور گاؤں ڈھرنال اسٹاپ پر عوامی شکایات کے پیش نظر ہنگامی وزٹ کرکے اشیاء ضروریہ سبزی فروٹ اور چکن کی شاپس کو چیک کیا
Share
سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کے مشہور گاؤں ڈھرنال اسٹاپ پر عوامی شکایات کے پیش نظر ہنگامی وزٹ کرکے اشیاء ضروریہ سبزی فروٹ اور چکن کی شاپس کو چیک کیا سرکاری ریٹ لسٹ کے بغیر ناجائز من مانے ریٹ گلا سڑا غیر معیاری فروٹ سبزی اور مکھیوں کی بھنبھناہٹ زدہ چکن فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے جرمانے عائد کردئے۔انہون نے متذکرہ دکانداروں کوسخت وارننگ دی کہ اگر انہوں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو آ ئندہ انکے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوادیا جائیگااس موقع پر ڈھرنال اڈے پر موجود عوام الناس نے سپیشل پرائس مجسٹریٹ چوھدری شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ پرائس مجسٹریٹ چوھدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگے داموں اشیاء ضروریات فروخت کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ایسے عناصر کی خلاف قانونی کاروائی کرنا ہمارا فرض ھے عوام کی جان مال صحت کی حفاظت کرنا بھی ہمارا اولین فرائض منصبی ھے

