LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) سپریم کورٹ کے فیصلے سے مارشل لا کی راہ ہموار ہوتی ہے،اکبر ایس بابر

Share

پی ٹی آئی بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مخصوص نشستوں پر اکثریتی فیصلہ ماوراء آئین اور قانون ہے،ایسے فیصلے جوڈیشل بوناپارٹزم (Judicial Bonapartism) کے زمرے میں آتے ہیں جس سے مارشل لا کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریلیف اس جماعت کو دیا گیا جو کیس میں فریق تک نہیں، جو کہ عدالتی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
اگر قانونی فیصلے ایک سیاسی جماعت کی مقبولیت کو مدنظر رکھ کر دیے جانے لگے تو پھر کل کی مقبول جماعت اپنے سیاسی گڑھ باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد اپنی مقبولیت کا دعوٰی کھو چکی ہے۔ تو کیا اب قانونی فیصلے اس جماعت کی کھوئی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اکثریتی فیصلہ سیاسی زیادہ اور قانونی کم ہے جو کہ آئین اور قانون پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »