LOADING

Type to search

BREAKING NEWS LAHORE

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ)کرپشن ریفرنس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Share

 ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
بعدازاں لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں پرویز الٰہی کی نیب انکوائری سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »