LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ایجوکیشنسٹ اور برطانوی وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ کے سابق سربراہ سر مائیکل باربر کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

Share

اسلام آباد : 9 جولائی 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ایجوکیشنسٹ اور برطانوی وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ کے سابق سربراہ سر مائیکل باربر کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

وفد میں برطانوی فارن، ڈویلپمنٹ اور کامن ویلتھ آفس کی ڈائریکٹر جو موئیر، اور سینئر گورننس ایڈوائزرز نوید عزیز اور میٹ کلینسی شامل تھے

پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی دو طرفہ تعلقات ہیں جو کہ دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں: وزیراعظم

پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم

برطانیہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے اور پاکستان کا اہم شراکت دار ہے ؛ ہم برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں : وزیراعظم

دونوں ممالک کے عوام کے آپس کے روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا: وزیراعظم

حکومت پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے: وزیراعظم

تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے : وزیراعظم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیراعظم

حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے غیر فعال اداروں کو ختم کیا جا رہا ہے اور ڈاؤن سائیزنگ کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے: وزیراعظم

برآمدات اور ٹیکس بیس میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: وزیراعظم

پاکستان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سے متعلقہ برآمدات کے حوالے سے بے پناہ استعداد ہے: وزیراعظم

وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے ٹاسک مینیجمنٹ سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے : وفد کو بریفنگ

سر مائیکل باربر کی حکومت کے معاشی بحالی کے پلان کی تعریف

حکومت معاشی اصلاحات کے حوالے سے ٹھیک سمت میں جا رہی ہے : سر مائیکل باربر

امید ہے آپ کی موثر قیادت میں پاکستان جلد ہی معاشی مشکلات قابو پانے میں کامیاب ہو گا : سر مائیکل باربر

برطانیہ پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور مدد اور تعاون فراہم کرے گا : وفد کی گفتگو

پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے : وفد کی گفتگو

ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

***

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »