LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Islamabad National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) لیونگ لیجنڈ اداکار ، مصنف ، جرنلسٹ ناصر نقوی نے کہا کہ جو لوگ اپنے جانے والوں کو یاد رکھتے ہیں یقینا انکے دل دوسروں سے زیادہ نرم ہوتے ہیں

Share

لیونگ لیجنڈ اداکار ، مصنف ، جرنلسٹ ناصر نقوی نے کہا کہ جو لوگ اپنے جانے والوں کو یاد رکھتے ہیں یقینا انکے دل دوسروں سے زیادہ نرم ہوتے ہیں جو لوگ ان جانے والوں کی یاد میں بغیر کسی نفع و نقصان کے تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں دعائے خیر کا اہتمام کرتے ہیں انکو خراج تحسین خاص طور پر سید سہیل بخاری کو – اللہ تعالٰی سید سہیل بخاری کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے جو نصف صدی سے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے – وہ مختلف نوعیت کی محفلیں سجاتا ہے جن میں ناچ گانا بھی ہوتا ہے صوفی ازم بھی ہوتا ہے ایوارڈز تقریبات بھی ہوتی ہیں لیکن ایک خوبی جو سید سہیل بخاری کو ممتاز کرتی ہے وہ دنیا سے رخصت ہونے والوں کو نہیں بھولتے ہیں – اور جو دنیا سے چلے جانے والوں کو نہیں بھولتے اسکا مطلب ہے کہ وہ اپنی موت کو یاد رکھتا ہے –
دراصل ایک دن سب نے چلے جانا ہے جب آپ کسی کیلئے دعا کرتے ہیں تو مالک کائنات دیکھ رہا ہوتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جو میرے بندوں کیلئے خیر مانگ رہے ہیں خیر مانگنے والے فقیری جذبہ رکھتے ہیں ان میں نفع ونقصان کا کوئی سودا نہیں ہوتا خیر مانگنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور آپ ان میں شامل ہیں اور خاص طور پر سید سہیل بخاری کا جس نے اتنی محبت سے یہ محفل سجائی اور ہمیں خیر کے عمل میں شامل ہونے کا موقع دیا – لیونگ لیجنڈ اداکار راشد محمود نے کہا کہ سید سہیل بخاری “ون مین آرمی” ہے – یہ جو بھی کام کرنے کی ٹھان لیتا ہے بغیر کسی مفاد کے کر گزرتا ہے اور جو لوگ اس تعزیتی ریفرنس میں نہیں آئے ان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے بلکہ آج وہ نہیں آئے کل انکے ریفرنس میں کوئی نہیں آئے گا لیجنڈز کی یاد میں یہ سلسلہ نہ رکنے والا ہے اور نہ رکے گا ان سب سے چند ایک کو چھوڑ کر میری سالہا سال کی رفاقت رہی ہے ان سب کے ساتھ میں نے کام کیا ہوا ہے ان سے میرا دوستانہ تعلق تھا یہ اپنے اپنے شعبے کے وہ فنکار ہیں جن کے کام کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا – لیونگ لیجنڈ ہدایت کار جاوید رضا نے کہا کہ لیجنڈز کی یاد میں ایک تقریب نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے اتنے سارے لیجنڈز کو یاد کرنے کی تقریب سجانا سید سہیل بخاری کا ایک کارنامہ ہے – ان لیجنڈز کے کام کی پذیرائی کرنا ہمارا اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے انکے دنیا سے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہ ہو سکے گا اللہ تعالٰی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے آمین – لیونگ لیجنڈ اداکار جاوید رضوی نے کہا کہ خالد بٹ سے میری رفاقت سالہا سال پر محیط ہے اور دوسرے لیجنڈز سے بھی محبت اور کام کے سلسلے میں تعلق رہا – یہ سب اپنے اپنے شعبے کے انمول ہیرے تھے انکا خلا پورا ہونا ناممکن ہے – سینٹر ٹی وی پروڈیوسر آغا قیصر عباس ، سینئر ترین فلم ایڈیٹر زیڈ اے زلفی – ون مین شو ماسٹر غفار لہری ، ڈاکٹر ایم ابرار – سید نوید الحسن بخاری ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ،میاں راشد فرزند علی ، لیونگ لیجنڈ شوبز جرنلسٹ وکمپئر شکیل زاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لیجنڈز اپنے اپنے شعبہ کے ماہر تھے اور انکے کام کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا اللہ تعالٰی انکی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے –

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »