LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

Share

 محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے لیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق یکم سے 12 محرم کے دوران خدمات طلب کی گئیں۔پنجاب بھر میں فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا جوکہ پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق سیکیورٹی میں معاونت کے لیے لکھا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »