LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او ٹیکسلا راجہ گلتاج کی زیرنگرانی واجد بھٹی سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

Share

ایس ایچ او ٹیکسلا راجہ گلتاج کی زیرنگرانی واجد بھٹی سب انسپکٹر کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ریحان گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے، 07 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا راجہ گلتاج کی زیرنگرانی واجد بھٹی چوکی انچارج نے ہمراہ پولیس ٹیم کے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ریحان گینگ کے سرغنہ کو 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ریحان، فیضان عرف عمر، وقاص اور شایان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے، 07 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »