LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) شیر افضل مروت نے فواد چوہدری پر ’رجیم چینج آپریشن‘ میں شامل ہونے کا الزام لگا دیا

Share

پی ٹی آئی رہنما نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملے ہوئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹنے کے معاملے میں بھی ان کا کردار تھا۔
جمعرات کو ایک بیان میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ انہیں عمران خان نے بتایا تھا کہ ’رجیم چینج آپریشن‘ میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا اور وہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملے ہوئے تھے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری پر مقدمات ان کی ہی فرمائش پر بنے تھے اور جیل میں بھی ان کی مکمل سیٹنگ تھی جہاں وہ وی آئی پی انداز میں رہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارے خلاف بول پڑے اور لگتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک بیرون ملک کچھ صحافیوں کو بھی ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے پاس ہم پر تنقید کرنے کی کوئی اخلاقی وجہ نہیں ہے کیوں کہ جب پارٹی کو حوصلے کی ضرورت تھی تو وہ خود اور ان جیسے دوسرے لوگ بھاگ گئے تھے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کےسامنے میری گرفتاری ہوئی مگر میں نہیں بھاگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جہلم نےلکھ کردیا ہے کہ اگر فواد چوہدری پارٹی میں آئے تو وہ پارٹی چھوڑدیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر فواد چوہدری پارٹی میں آجاتے ہیں تو پھرباقی لوگوں کا کیا قصور ہے انہیں بھی واپس لے لینا چاہیے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے کہنے پر علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ میں گئے جو سراسر جھوٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری جنرل باجوہ کو ہماری خبریں پہنچاتے اور پیغام رسانی کا کام کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے مفادات کے خلاف کام کر رہے تھے اس لیے پارٹی ان کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے
شیر افضل مروت نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے انہیں بلایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 15 یا 16 جولائی تک ان کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »