LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

لندن(ڈیجیٹل پوسٹ) برطانیہ میں مظاہرین وزیراعظم رشی سونک کے گھر میں گھس گئے؛ 4 گرفتار

Share

 برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے 4 گھر میں داخل ہوگئے جنھیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر باہر آئل اور گیس لائسنس کے اجرا کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا اس دوران ایک شخص گھر میں داخل ہوگیا۔

یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کے گھر میں داخل ہونے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کی عمریں 20، 21، 43 اور 52 سال ہے اور ان کا تعلق الگ الگ علاقوں سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان چاروں افراد کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہو۔

خیال رہے کہ جس وقت احتجاج کیا جا رہا تھا وزیراعظم رشی سونک اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔ وہ حکومتی ذمہ داریوں کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔

رشی سونک نے 25 اکتوبر 2022 کو برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »