دونوں وزرائے اعظم نے مسکراہٹوں اور تالیاں بجا کر سازندوں کو داد دی، اس موقع پر ظہرانے میں شریک پاکستانی وفد کے ارکان نے بھی بھرپور انداز میں تالیاں بجا کربینڈ کو داد دی۔
اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) آپ کے جذبے، کام کی رفتاراورعہد کی پاسداری قابل تعریف ہے:چینی وزیر اعظم شہباز شریف کے گرویدہ
Share

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جذبے، کام کی رفتاراورعہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہیں۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے دورے پر آئے پاکستانی ہم منصب کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا،ظہرانے پر آمد کے موقع پر چینی وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا جس میں گرمجوش برادرانہ تعلقات کی جھلک واضح نظر آرہی تھی۔
اس موقع پر چینی وزیراعظم نے شہباز شریف سے گفتگو میں انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے، کام کی رفتار اور عہد کی پاسداری سے بے حد متاثر ہیں۔شہباز شریف نے چینی وزیراعظم لی کے برادرانہ جذبات اور پرتپاک میزبانی پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین عظیم اور قابل اعتماد بھائی ہے، چین کی ترقی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف چینی ہم منصب کے ہمراہ ظہرانے میں آئے تو چین کے فوجی بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں کی دھنیں بجا کر ان کا استقبال کیا، فوجی بینڈ نے دِل دِل پاکستان ، دل سے میں نے دیکھا پاکستان ، میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے اورجیوے جیوے پاکستان جیسے ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔