LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) :پراپرٹی ٹیکس نا دہندہ تین پلازوں کو سر بمہر کر دیا گیا

Share

چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمّد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رانا محمّد وقاص انور کی ہدایات پر پراپرٹی ٹیکس نا دہندہ تین پلازوں کو سر بمہر کر دیا گیا ۔۔
ڈائریکٹر ریونیو سی ڈی اے و میٹروپولیٹن نے پہلے مرحلے میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات کی روشنی میں مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ (1) ایلزیم ٹاور (2) ریگلالیہ ہوٹل سیکٹر جی سکس اور (3) پلاٹ نمبر C-1 بلیو ایریا کو سیل کر دیا جب کہ دیگر ڈیفالٹر مالکان بمطابق لسٹ یکے بعد دیگرے سر بمہرکئے جاتے رہے گیں۔
چیئرمین سی ڈی اے محمّد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے، اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس نا دہندہ مافیا خلاف بلا تاخیر سخت ایکشنز کی ہدایات جاری کرتے ہوے عوام الناس کو واجبات فلفور جمع کروا کر تادیبی کاروائیوں سے بچنے کی بھی ایڈوائس جاری کی ہے، تاکہ عوام اسلام آباد اور عمارتوں میں رہنے والے رہائشیوں کو اس گرمی میں بچایا جا سکے ۔۔
سیلنگ آپریشن رواں ماہ جاری رہے گا اور تمام ڈیفالٹرز کو سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی روشنی میں ڈیل کیا جاے گا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »