LOADING

Type to search

National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، عمران کی مرضی سے ہوتا ہے: زین قریشی کا 1971 سے متعلق ویڈیو پر بیان

Share

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے آفیشل اکانٹ سے پوسٹ کی گئی 1971 سے متعلق ویڈیو پر پی ٹی آئی مشکل میں آگئی۔بانی پی ٹی آئی کے اکا ئو نٹ سے سابق بنگلادیشی صدر شیخ مجیب اور سابق صدر پاکستان یحیی خان سے متعلق ویڈیوپوسٹ کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماں کی جانب سے وضاحتیں دینے کی نوبت آگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تو اس بارے میں کچھ نہیں پتا۔

سابق وزیر مملکت اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے 71 سے متعلق ویڈیو سے بانی پی ٹی آئی کو لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو کا علم ہی نہیں ہے، 1971 سے 2018 تک کے حالات دوبارہ نہ پیدا کیے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آئندہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکانٹ سے جو بھی مواد شیئر ہو گا وہ ان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو گا۔ترجمان پی ٹی آئی رف حسن نے کہا کہ مجھے بھی کچھ نہیں پتا، اکانٹ تو امریکا سے چلتا ہے تاہم اب زین قریشی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔

زین قریشی کا کہنا تھاکہ جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر ویڈیو پر جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی اے نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم سے کہا تھا کہ وہ اپنے وکلا کے بغیر شامل تفتیش نہیں ہوں گے۔ وہیں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متنازع ٹوئٹ پر مشاورت کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »