اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد پولیس کا تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار کااہتمام
Share
ازدفترافسرتعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
*******
پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس کا تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار کااہتمام،
سیمینار میں سگر یٹ نوشی ، گٹکا و پان کے نقصانات اور اس سے بچنے کے بارے میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاگیا ،شہری سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ، روزانہ باقائدگی سے ورزش کریں اور ہرماہ اپنا طبی معا ئنے کو یقینی بنائیںتاکہ ان سے لاحق ہونے والی بیماری سے بچا جا سکے۔
تفصیلات کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے کا تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارلحکومت میں آگاہی سیمینار کااہتمام کیا،سیمینار میں ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک، وزارت صحت کے نمائندگان ،اسلام آباد پولیس کی ایجوکیشن ٹیم سمیت میڈیکل کے طلباءنے شرکت کی،سیمینار میں سگر یٹ نوشی،گٹکا و پان کے نقصانات اور اس سے بچنے کے بارے میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاگیا ،جبکہ شرکاءکو مزید بتایا گیا کہ عام زندگی میں سگریٹ نوشی و پان سے پرہیز کریں اور روزانہ باقائدگی سے ورزش کریں اور ہر ماہ اپنا طبی معا ئنہ باقائدگی سے کروائیں تا کہ ان سے لاحق ہونے والی بیماری سے بچا جا سکے، آگاہی سیمینار کے بعد واک کا اہتمام بھی کیا گیا،جبکہ ایس ایس پی ٹریفک اور طلباءنے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئ



