اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام
Share
ازدفتر افسر تعلقات عامہ
اسلام آباد پولیس
*****
پریس ریلیز
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شہریوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام،
وفاقی دارلحکومت میں دوران سفر گاڑی و موٹر سائیکل کے خراب ہونے پر شہریوں کی مدد کے لئے آئی ٹی پی ©”مکینک آن ویل©”سروس کا آغاز کر دیا گیا،شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن “1915”پر کا ل کر کے پولیس کی سروس حاصل کر سکتے ہیں،
ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیا ت مہیا کرنے ،شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی کی خصوصی ہدایت پر پر وفاقی دارالحکومت میں دوران سفر گاڑی و موٹر سائیکل خراب ہونے پر شہریوں کی مدد کے لئے آئی ٹی پی “مکینک آن ویل “سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن “1915”پر کا ل کر کے 24/7پولیس کی سروس حاصل کر سکتے ہیں،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی مدداور ان کو سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جانفشانی اور ایمانداری سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، آئی ٹی پی “مکینک آن ویل “سروس کو شروع کرنے کا مقصد شہریوں کو دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنا ہے

