LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

خانیوال (ڈیجیٹل پوسٹ) محکمہ ریلوے خانیوال کی کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیا

Share

خانیوال ( سٹاف رپورٹر ) محکمہ ریلوے خانیوال کی کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیا‘گھوڑا چوک میں لگے غیر قانونی بل بورڈ کی مد میں کروڑوں روپے کی آمدن قومی خزانہ میں ایک پیسہ بھی جمع نہیں کروایا،سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ریلوے اہلکار نے بل بورڈ نہیں اُتارنے دیا،انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات اور عدالت عظمی کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خانیوال عزوبہ عظیم نے بورڈ اُتروا کر ریلوے کے اہلکاروں کی مبینہ کرپشن کا دروازہ بند کردیا۔تفصیل کے مطابق 17اکتوبر 2018کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوموٹو کیس نمبر 27/2018کا فیصلہ سنایا فاضل بینچ میں جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس فیصل،جسٹس اعجاز الحسن شامل تھے عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں انتظامیہ کو حکم دیا کہ چاروں صوبوں میں لگے یہ بل بورڈز بڑے حدثات کا سبب بن رہے ہیں یہ انسانی زندگیوں کیلئے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں انہیں فوری طورپر ہٹا دیا جائے۔ملک کی ایک بڑی ایڈوائٹائز کمپنی کے 500بورڈز پنجاب سے اُتار لئے گئے تاہم یہ اکلوتہ بورڈ خانیوال میں گھوڑا چوک پر لگا ہوا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کمپنی اور ٹی ایم اے خانیوال کے درمیان معاہدہ ختم ہوگیا کمپنی یہ بورڈ اُتارنا چاہتی تھی مگر ریلوے خانیوال کے اہلکاروں نے ریلوے پولیس کی مدد سے بورڈ پر قبضہ کرلیا اور اب اشتہارات کیلئے ریلوے کے اہلکار بورڈ کرایہ پر دینے لگے ذرائع کے مطابق ایک پیسہ بھی ریلوے کے خزانہ میں جمع نہیں کروایاگیا جبکہ ٹی ایم اے اہلکاروں کو بھی کارروائی کی اجازت نہیں دی گئی گھوڑا چوک خانیوال کا معروف اور مصروف علاقہ ہے ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے گزرتے ہیں جن کیلئے یہ بورڈ جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا گزشتہ روز تیز طوفانی بارشوں کے بعد یہ صورتحال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خانیوال عزوبہ عظیم کے علم میں لائی گئی اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نکل بھیجی گئی تو انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے بورڈ اُترواکر 6سال بعد سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل درآمد کروادیا۔اس فیصلے کے بعد خانیوال کے شہریوں،طلباء تنظیموں اور خانیوال امن کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف سماجی شخصیات نے میڈم عزوبہ عظیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »