LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی

Share

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی، مجرم کو09سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنا دی، مجرم محمد شہزاد کو 09سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1440گرام چرس برآمد ہونے پر نیوٹاؤن پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »