اسلام آباد(ڈٰیجیٹل پوسٹ) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Share

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور وپنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھکر 18، جھنگ 13، فیصل آباد 12، حافظ آباد، جوہرآباد اور سرگودھا 04، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ٹی ٹی سنگھ 03، لاہور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، بہاولنگر، خانیوال، کوٹ ادو 02، ملتان ایئرپورٹ، قصور، نور پور تھل اور ساہیوال میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔