LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

Share

سی ڈی اے مزدور یونین کی جنرل باڈی اجلاس میں شریک ملازمین کا قیادت پر بھرپور اعتمادکااظہار۔
اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کی جنرل باڈی کا اجلاس اورنگزیب خان کی زیرصدارت مرکزی چیئرمین آفس میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام مرکزی عہدیداران،منیجنگ وسی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اورممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اجلاس میں چارٹرآف ڈیمانڈ پر پیش رفت،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،یونین کے الیکشن کی منظوری،ٹائم سکیل پروموشن،سی ڈی اے انتظامیہ کے سی بی اے کے ساتھ نامناسب رویے اور تنظیم نو سمیت دیگرمسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں چیئرمین الیکشن کمیٹی ملک محمد شیر نے سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد شیر و ممبران کا شکریہ اداکیا کہ انھوں نے انتہائی احسن طریقے سے قانون کے مطابق الیکشن کروائے اور انشاء اللہ ہم پہلے کی طرح آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے،اس موقع پرچوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی طرف سے سی ڈی اے انتظامیہ کو پیش کیے جانے والے چارٹر آف ڈیمانڈز میں شامل سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں ومکانوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،لائن آف پروموشن،سائیٹ آفسسزکی تعمیر برائے سینی ٹیشن اور تمام ٹیوب ویل میں رہائشی سہولت کے ساتھ باؤنڈری وال کی تعمیر،نئی آسامیوں کی تخلیق،تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ اور سکیلوں میں اناملی کا خاتمہ،سی ڈی اے ملازمین کی پروموشن،سی ڈی اے کے ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،ملازمین کی اپ گریڈیشن،سکیلوں کی تبدیلی،کفن دفن چارجز بڑھا کر 70ہزارروپے کرنے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو توڑنے والے لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈینینس کو کالعدم قراردلواکر نہ صرف ہم نے پندرہ ہزارملازمین اور انکے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا بلکہ عدالت عالیہ سے سی ڈی اے مزدور یونین یہ فیصلہ بھی کروانے میں کامیاب ہوئی کہ سی ڈی اے کے کسی محنت کش کو اسکی مرضی کے بغیر کسی بھی دوسرے ادارے میں ٹرانسفرنہیں کیا جا سکتا،سابقہ دورمیں نکالے گئے 141ڈیلی ویجز اور دیگر بارہ ملازمین کو نوکریوں پر بحال کروایا،انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کی ہفتہ وارچھٹی کوبحال کروانے سمیت نوکروڑ سے زائد کی رقم بطوربقایاجات دلوائی،تمام الاؤنسزمیں سوفی صد اضافہ کروایا،پی ایم پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے سینکڑوں ملازمین کو ریگولرکروایا،تمام ملازمین کو ماہانہ بلاتفریق مہنگائی الاؤنس دلوایا،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے لیے 487خاکروب اور ٹرک لوڈرز کی آسامیاں پیداکروانے سمیت آپ کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے کے بعد مزید تاریخی مراعات دلواکر ایک نئی تاریخ رقم کی،چوہدری محمد یٰسین نے اجلاس میں شریک ہونے والے تمام ڈائریکٹوریٹس کے ملازمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں نے جس اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم پر جو اعتمادکااظہارکیا ہے ہم آپکو یقین دلاتے ہیں کہ کبھی بھی آپکے حقوق کی سودابازی نہیں کریں گے،سی ڈی اے کے مزدوروں نے ہماری ماضی کی کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے ہمیں چارمرتبہ سی بی اے بننے کا اعزازبخشا اور پاکستان کے آئین اور پارلیمنٹ کے قانون کے تحت 2012کے ایکٹ کے مطابق ادارے میں منتخب ہونے والی سی بی اے کو ہی یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انتظامیہ سے اپنے ادارے میں کام کرنے والے محنت کشوں کی بہتری اور ترقی کے لیے ان کے جائز حقوق پوراکرنے کے لیے مطالبات پیش کرے جسے چارٹر آف ڈیمانڈ کی صورت میں مزدور یونین انتظامیہ کے سامنے پیش کر چکی ہے اور انشاء اللہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پر جلد سے جلد عمل درآمد ہوگا،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے فوری طورپر سی بی اے کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ ادارے کا صنعتی امن قائم رہ سکے اور مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »