کراچی(ڈیجیٹل پوسٹ) ایم کیو ایم اور ن لیگ کے در میان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈ لاک،ن لیگ کون سی سیٹ لینے پر بضد
Share
ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ،ایم کیو ایم نے این اے 242 مانگ لیا ن لیگ کا اس حلقے سے دستبردار ہونے سے انکارکر دیا۔ مصطفے کمال دو حلقوں این اے 242اور 243سے امیدوار ہیں ۔ایم کیو ایم کے رہنما مصطفے کمال 243سے دستبردار ہونے کو تیار ہیں ۔ایم کیو ایم ملیر کی تین میں سے 2کیماڑی کی 1لیاری کی ایک ن لیگ کو دینے کے لئے تیار ہے۔مصطفے کمال نے این اے 242چھوڑنے سے انکار کردیا ہے ،لیگی قیادت کا موقف ہے کہ این اے 242 ن لیگ کا حلقہ مانا جاتا ہے شہباز شریف اس لئے اس حلقے سے امیدوارہیں۔