LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Karachi National

کراچی(ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی عائشہ منزل میں آتشزدگی کے حالیہ واقعے کی روشنی میں سول اسپتال کراچی کے برنس سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

Share

کراچی : کراچی عائشہ منزل میں آتشزدگی کے حالیہ واقعے کی روشنی میں سول اسپتال کراچی کے برنس سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہےتمام طبی عملے کو صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کردیا گیاسول ہسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری برنس سینٹر میں موجود اور تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ فوری اور موثر ردعمل کے اقدامات کو یقینی بنایا جا سکےاب تک دو مریض لائے گئے ہیں1۔ مصطفی، ولد عبدالرحمن، عمر 23 سال -شدید 3rd ڈگری جلنے کے ساتھ داخل کیا گیا ہے2۔ساجد ولد عثمان، عمر 60 سال جو کہ 4 فیصد جلنے کیساتھ داخل ہوا ہےطبی ٹیم مریضوں کی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے جامع نگہداشت فراہم کر رہی ہےایمرجنسی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ہسپتال کے تمام ضروری طبی سہولیات اور وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔جیسے صورتحال سامنے آئی گی اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »