اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ)وفاقی حکومت کا فیصلہ ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ سکیل 19 کے تین آفیسران کے سی ڈی اے بورڈ ممبران کا باضابط نوٹیفکیشن
Share
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی طرف سے سی ڈی اے بورڈ میں تقرری کی منظوری دیے جانے والے تین ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 19 کی افسرمس سعدیہ حیدر کو ممبر پلاننگ سی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے ،اس سے قبل وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور ڈپٹی سیکرٹری خدمات سرانجام دےرہی تھیں ۔علاوہ ازیں پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گروپ کے افسر شہزاد خلیل کو ممبرانوائرمنٹ سی ڈی اے تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ،ان کی خدمات ڈیپوٹیشن بیسز پر سی ڈی اے کے سپرد کی گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کام کررہے سینئر افسر محمد خالد کو ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ میں تین نئے ممبران کی تقرری کی منظوری دی تھی ۔