گوجر خان(ڈیجیٹل پوسٹ)میگا سٹی گوجر خان شہدائے افواج پاکستان،غازیوں کی تین سو کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کیا گیا نشاندہی کیلئے نوٹس جاری
Share
مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز چوہدری قیصر ٹائیکون بلڈرز اور شیخ طیب العزیز بلڈرز مالکان نے غیر قانونی منصوبے میں سرمایہ کاری کے نام پر اربوں لوٹے
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس/یو ٹیوبرز غیر قانونی منصوبوں کی تشہیر میں ملوث پائے گئے تو قانونی کارروائی کیجائے گی۔آر ڈی اے
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی فائلز سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرکہ مالی نقصان پہنچانے میں ملوث رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے خلاف کاروائی کیجائے گی۔آر ڈی اے
یوٹیبورز/ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے سوشل میڈیا پیجز سے فوری طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا تشہیری مواد ہٹائیں۔آر ڈی اے
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس،یوٹیبورز نے غیر قانونی منصوبوں کی تشہیر سے متعلق مواد ہٹا کر وضاحتی پیغامات جاری نہ کیئے تو قانونی کارروائی کیجائے گی۔آر ڈی اے
میگا سٹی گوجر خان نوسرباز مالکان نے پرنٹ،الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا،آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ملکر سادہ لوح شہریوں کو ہزاروں فائلز فروخت کر دی
میگا سٹی گوجر خان غیر قانونی ہے ایل او پی منظور ہوا نہ این او سی حاصل کیا گیا۔کمشنر راولپنڈی،ڈی جی،ترجمان راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی میگا سٹی گوجر خان انتظامیہ نے موضع جارو رتیال میں شہدائے افواج پاکستان،غازیوں کی تین سو کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کر لیا ہے روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین نے بتایا کہ قبضہ گروہ نے سیاہ لباس میں ملبوس کمانڈوز سے مشابہہ اتشیں اسلحے سے مسلح افغان علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں جو خوف و ہراس پھیلانے کیلئے آئے روز ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں انہوں نے بتایا ہماری زمینوں پر کنسٹریکشن مشینری چلاتے وقت پورے علاقے کو حفاظتی حصار میں لیا جاتا ہے اور علاقہ مکینوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے میگا سٹی مالکان مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز چوہدری قیصر ٹائیکون بلڈرز اور شیخ طیب العزیز بلڈرز نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی منصوبے میں سرمایہ کاری کے نام پر اربوں کا ٹیکا لگایا ہے جبکہ سوسائٹی سائٹ پر چند کنال پر ڈیویلپمنٹ کرکہ مین بلیوارڈ تعمیر کیا گیا ہے اور بغیر ایل او پی منظور ہوئے این او سی حاصل کیئے بغیر نوسرباز گروہ نے ہاوسنگ منصوبے کی ہزاروں فائلیں اندرون اور بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کو فروخت کر دی روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ پر اسکینڈل کی اشاعت پر آر ڈی اے نے پلاٹس فائلوں کی خریدوفروخت کو غیر قانونی عمل قرار دے دیا ہے 25 اکتوبر 2023 کو آر ڈی اے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں یوٹیوبرز،سوشل میڈیا آپریٹرز،رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو غیر قانونی منصوبوں کی تشہیر سے روکا گیا ہے آر ڈی اے نے پریس ریلیز میں آگاہ کیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فائلیں سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرکہ مالی نقصان پہنچانے میں ملوث رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے خلاف کاروائی کیجائے گی،یو ٹیوبرز/ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے سوشل میڈیا پیجز سے فوری طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا تشہیری مواد ہٹائیں یوٹیبورز، مارکیٹنگ کمپنیاں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے غیر قانونی منصوبوں کی تشہیر سے متعلق مواد نہ ہٹایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی میگا سٹی گوجر خان نوسرباز مالکان نے پرنٹ،الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا،آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ملکر سادہ لوح شہریوں اور بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کو ہزاروں فائلز فروخت کر دی ہیں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ویب سائٹ پر بھی منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ پہلے ہی میگا سٹی گوجر خان کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں انہوں نے ڈیجیٹل پوسٹ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تین مراحل مکمل کرنے کے بعد ایل او پی منظور کیا جاتا ہے میگا سٹی انتظامیہ نے ابھی تک صرف درخواست جمع کروائی ہے ایل او پی منظور ہوا نہ این او سی حاصل کیا گیا،ڈی جی راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سیف انور جپہ نے ڈیجیٹل پوسٹ کو موقف دیتے ہوئے بتایا کہ میرٹ پر انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیجائے گی ترجمان راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی منصوبے کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابہام دور کرنے کیلئے میگا سٹی گوجر خان سے متعلق علیحدہ سے پریس ریلیز جاری کرنا ضروری نہیں ہے آر ڈی اے ویب سائٹ پر شہریوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے شہری کسی بھی منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل آر ڈی اے ویب سائٹ پر منظور اور غیر منظور ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے موضع مسہ کسوال اور جارو رتیال میں زمینوں کی نشاندہی اور تقسیم سے متعلق تمام مالکان کو نوٹسسز ارسال کر دیئے ہیں 4 نومبر 2023 کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران ان موضع جات کا وزٹ کریں گے متاثرین جارو رتیال جن کی 85 فیصد آبادی شہدائے افواج پاکستان اور غازیوں پر مشتمل ہے کی تین سو کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جو نشاندہی کے شفاف عمل کے انعقاد کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی جائے گی متاثرین نے روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ سے خصوصی گفتگو میں بتایا ہے کہ قبضہ گروہ نے سینکڑوں کنال پر اراضی پر زیر کاشت فصلوں پر بلڈوزر چلائے سینکڑوں درخت کاٹ کر غائب کر دیئے ہیں